پاکستان میں مردم شماری 2016 میں کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 29 اپریل 2015 19:16

پاکستان میں مردم شماری 2016 میں کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.29 اپریل 2015 ء) پاکستان میں مردم شماری 2016 میں کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاکستان شماریات بیورو کی گورننگ کونسل کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملک میں مردم اور خانہ شماری سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

(جاری ہے)

ملک میں مردم شماری اگلے سال مارچ کے ماہ میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مردم شماری کروانے کا فیصلہ پہلے ہی مشترکہ مفادات کونسل میں کیا جا چکا تھا تاہم آج کے اجلاس میں مردم شماری کی تاریخ کا فیصلہ کیا گیا۔ مردم شماری پر کل 14 ارب 50 کروڑ کے اخراجات آئیں گے جو وفاق اور صوبے مشترکہ طور پر برداشت کریں گے۔ مردم شماری کے عبوری نتائج جون 2016 جبکہ ضلعی اعداد و شمار جون 2017 میں جاری کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :