لاہور میں اشیاء ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ، چینی 5 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی

muhammad ali محمد علی بدھ 29 اپریل 2015 20:10

لاہور میں اشیاء ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ، چینی 5 روپے فی کلو مہنگی ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.29 اپریل 2015 ء) لاہور میں متعدد اشیاء ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں متعدد اشیاء ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

(جاری ہے)

جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ان میں سب سے نمایاں چینی ہے جس کی قیمت 5 روپے فی کلو بڑھی ہے جبکہ چینی کی بوری کی قیمت میں پچھلے ایک ماہ کے دوران 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ چینی کے علاوہ جن دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ان میں دال چنا اور کالے اور سفید چنے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :