ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی انعامی رقم میں ریکارڈ اضافہ کر دیا گیا

بدھ 29 اپریل 2015 20:51

ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی انعامی رقم میں ریکارڈ اضافہ کر دیا گیا

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29اپریل ۔2015ء ) ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی انعامی رقم میں ریکارڈ اضافے نے گرینڈ سلم ایونٹ کو مزید پرکشش بنا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سال کے سب سے بڑے گرینڈ سلم ایونٹ کا آغاز رواں سال 29 جون سے ہوگا اور ٹورنامنٹ کی انتظامیہ نے ایونٹ کو مزید پرکشش بنانے کے لئے انعامی رقم 1.76 ملین سے بڑھا کر 1.88 ملین پاؤنڈز کر دی گئی ہے ۔ اس حوالے سے آل انگلینڈ کلب چئیرمین فلپ بروک کا کہنا ہے کہ انعامی رقم میں اضافہ ٹورنامنٹ کی اہمیت کو بڑھانے کے لئے کیا گیا۔ ایونٹ میں سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ اور پیٹرا کویٹووا اعزاز کا دفاع کرینگے۔

متعلقہ عنوان :