پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی ،محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پی سی بی کے دفاتر اور قذافی سٹیڈیم سیل کر دیا

جمعرات 30 اپریل 2015 08:38

پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی ،محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پی سی بی ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30اپریل ۔2015ء ) پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے دفاتر اور قذافی سٹیڈیم کو سیل کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نے پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کے لئے متعدد بار نوٹسز بھیجے جانے کے باجود ٹیکس کی رقم ادا نہ کرنے پر پی سی بی کے دفاتر اور قذافی سٹیڈیم کو سیل کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس کی عدام ادائیگی پر اردگرد کی دکانوں اور ریستورانوں کو بھی سیل کردیا ،محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے حکام کے مطابق پی سی بی پر ٹیکس کی مد میں 4 کروڑ 80 لاکھ روپے واجب الادا ہیں ۔ واضح رہے کہ پی سی بی حکام پراپرٹی ٹیکس کے معاملے میں متعدد بار لاہور ہائیکورٹ سے حکم امتناعی لیتا رہا ہے تاہم گزشتہ روز عدالت عالیہ نے مزید حکم امتناعی کی درخواست مسترد کردی تھی جس کے بعد محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے پی سی بی حکام کو قذافی سٹیڈیم سیل کرنے کا نوٹس بھیج دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :