جرمن فٹبالر نادین کیسلر بی بی سی پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے فیورٹ

جمعرات 30 اپریل 2015 11:32

جرمن فٹبالر نادین کیسلر بی بی سی پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے فیورٹ

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30اپریل۔2015ء) بی بی سی خاتو ن فٹبالر آف د ی ایئر ایوارڈ کیلئے نامزد 5کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیاگیا ہے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق ان میں سپین کی ویرونیکا بوکیوٹ، جرمنی کی نادین کیسلر ،سکاٹ لینڈ کی کم لٹل ،برازیل کی فارورڈ مارٹا اور نائیجیریا کی سیساٹ اوشولا شامل ہیں ، کامیاب کھلاڑی کا اعلان عوام کے ووٹوں سے 26مئی کو کیا جائے گا تاہم ابتدائی طور پر جرمن پلیئر نادین کیسلر ایوارڈ کیلئے فیورٹ ہیں ۔

(جاری ہے)

عوامی پول میں اب تک 80فیصد ووٹ ان کو ملے ہیں ، سپین کی ویرونیکا بوکیوٹ 10فیصد ووٹ حاصل کرسکی ہیں ،سب سے کم ووٹ کم لٹل کو ملے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :