قومی نیٹ بال ایمپائرنگ کورس 2015 یکم سے تین مئی تک پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں منعقد ہو گا

جمعرات 30 اپریل 2015 11:39

قومی نیٹ بال ایمپائرنگ کورس 2015 یکم سے تین مئی تک پی ایس بی کوچنگ سینٹر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن (پی این ایف) اور نیشنل نیٹ بال امپائرنگ ایسوی ایشن کے زیر اہتمام اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے قومی نیٹ بال ایمپائرنگ کورس 2015 یکم سے تین مئی تک پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

پی این ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تین روزہ کورس میں فیڈریشن سے الحاق شدہ یونٹ سے40 ایمپائرز شرکت کریں گے جن کو لیول ون کے تحت تربیت دی جائے گی، اس کورس میں نیٹ بال کھیل کے قوانین، ایمپائرنگ کے قوائد وضوابط، فزیکل فٹنس، لیکچرز، اسکورنگ شیڈ اور ٹائمنگ کے بارے میں آگاہی دی جائے گی اور اسکے ساتھ ساتھ نمائشی نیٹ بال میچوں کے ذریعے ایمپائرز کو عملی تربیت بھی دی جائے گی۔

کورس میں کامیاب ہونے والے ایمپائرز کو چودہویں قومی مینز نیٹ بال چمپئن شپ 2015 میں بطور ٹیکنیکل آفیشلز بھیجا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :