رام کپور بہترین مزاحیہ اداکار ہیں، سنی لیونی

جمعرات 30 اپریل 2015 11:54

رام کپور بہترین مزاحیہ اداکار ہیں، سنی لیونی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء)بالی وڈ اداکارہ سنی لیونی کا کہنا ہے کہ رام کپور بہترین مزاحیہ اداکار ہیں۔بالی وڈ اداکارہ سنی لیونی کی آنے والی نئی فلم” کچھ کچھ لوچا ہے“ ہے جس میں انکے ساتھ مین لیڈ میں بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے جانے مانے اداکار رام کپور ہیں-انہوں نے ٹی وی ڈراموں کے علاوہ کئی بالی وڈ فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

رام نے ٹی وی ڈراموں میں تو سنجیدہ اداکاری دکھائی ہے ہاں البتہ فلموں کے معاملے میں حالات اس کے بر عکس ہیں۔آنے والی ہے انکی نئی کامیڈی فلم کچھ کچھ لوچا ہے جس میں ان کے ساتھ بالی وڈ بے بی ڈول سنی لیونی جلوہ گر ہو رہی ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران جب اداکارہ سے پوچھا گیا کہ رام کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا تو انہوں نے کہا کہ رام ایک بہترین مزاحیہ اداکار ہیں اور ان کے ساتھ سے کام کرنے کے دوران ایسا بلکل نہیں لگتا تھا کہ ایکٹنگ کی جارہی ہے، سنی کا کہنا تھا کہ رام ہمیشہ ہر ایک کو ہنساتے رہتے تھے اور انہیں رام کے ساتھ کرکے بہت مزاح آیا۔

(جاری ہے)

دیوادگ ڈولکھیا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کچھ کچھ لوچا ہے میں سنی نظر آئیں گی ایک کامیاب اداکارہ کے روپ میں جبکہ رام ہیں شادی شدہ مرد جو کہ آہستہ آہستہ شنایا (سنی) کی محبت میں گرفتار ہونے لگتے ہیں فلم میں سنی اور رام کے علاوہ ایولین شرما بھی جلوہ گر ہورہی ہیں۔فلم 8 مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔