الاباما شیکس پہلی بار بل بورڈ چارٹ پر پہلے نمبر آگیا

جمعرات 30 اپریل 2015 12:14

الاباما شیکس پہلی بار بل بورڈ چارٹ پر پہلے نمبر آگیا

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء)امریکی میوزک گروپ الاباما شیکس پہلی بار بل بورڈ چارٹ پر پہلے نمبر آگیا ، بلاک بسٹر فلم ”فیوریس سیون “ کا ساوٴنڈ ٹریک دوسرے نمبر پر ہے۔امریکی میوزک چارٹ ”بل بورڈ“ کی ہفتہ وار ریٹنگ جاری کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بینڈ”الاباما شیکس“ کی البم ”ساوٴنڈ اینڈ کلر“ پہلے نمبر پر آگئی ہے ۔”الاباما شیکس“ پہلی بار بل بورڈ پر پہلے نمبر پر آئی ہے ۔ بلاک بسٹر فلم ”فیوریس سیون“ کا ساوٴنڈ ٹریک دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ریپر Rapper ’ییلا ولف‘ Yelawolf کی نئی البم ”لو سٹوری“ تیسرے نمبر پر آ گئی ہے۔