ریکارڈز کے بجائے پیسہ کمانا زیادہ اہم : فلائیڈ مے ویدر

جمعرات 30 اپریل 2015 12:33

ریکارڈز کے بجائے پیسہ کمانا زیادہ اہم : فلائیڈ مے ویدر

نیویارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30اپریل۔2015ء) مشہور امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر نے ہفتے کو ہونے والے باکسنگ کی تاریخ کے سب سے مہنگے مقابلے سے قبل فلپائنی باکسر مینی پیکیو پر یہ کہہ کر طنز کیا ہے کہ انہیں زیادہ پیسے کمانے پر دھیان دینا چاہئے تھا۔ ان کا کہناتھا کہ لوگ مجھ سے راکی مارکیانو کے ریکارڈ کے بارے میں پوچھتے ہیں تاہم پیسہ ناقابلِ شکست ریکارڈ سے زیادہ ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ لاس ویگاس میں ہونے والا یہ مقابلہ باکسنگ کی تاریخ کا سب سے مہنگا مقابلہ سمجھا جا رہا ہے جس میں دونوں باکسرز کا حصہ تقریباً 150 ملین پاؤنڈز ہے ۔ رقم کی تقسیم 40-60 کے تناسب سے فلائیڈمے ویدر کے حق میں ہوگی ۔ فلائیڈ مے ویدرکا کہنا ہے کہ اگر مینی پیکیوہمارے ساتھ رقم کے حوالے سے کام کرتے تو وہ 90 ملین پاؤنڈز کما سکتے تھے ۔ مالی لحاظ سے مینی پیکیو نے اس لڑائی کیلئے بہتر منصوبہ بندی نہیں کی جبکہ اس لڑائی کا مقصد صرف پیسہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں وہی کروں گا جو میں کرتا ہوں لیکن میں اس لڑائی کیلئے دو سو ملین ڈالرز حاصل کر لوں گا۔