اقوام متحد نے پاکستان اور بھارت کے مابین ثالثی کردار ادا کرنے کی پیشکش کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 30 اپریل 2015 12:36

اقوام متحد نے پاکستان اور بھارت کے مابین ثالثی کردار ادا کرنے کی پیشکش ..

نیو یارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 اپریل 2015 ء) : اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود تنازعات کے حل کے لیے ثالثی کردار کی پیشکش کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق یہ پیشکش اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے ترجمان فرحان حق نے وزیراعظم نواز شریف کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کی ۔

(جاری ہے)

نواز شریف کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ بھارت دونوں ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات کے لیے پاکستان کی خواہش کا جواب دینے میں ناکام رہا ہے ۔ سیکریٹری جنرل کے ترجمان سے اس بیان پر تبصرے کے لیے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت اور پاکستان تسلیم کریں تو سیکرٹری جنرل دونوں ملکوں کے درمیان امن مذاکرات میں ثالثی کرواسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :