بنگلہ دیشی کمنٹیٹراطہرعلی خان اپنی ٹیم کے گن گاتے رہے

جمعرات 30 اپریل 2015 13:01

بنگلہ دیشی کمنٹیٹراطہرعلی خان اپنی ٹیم کے گن گاتے رہے

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) بنگلہ دیشی کمنٹیٹراطہرعلی خان کھلنا ٹیسٹ کے دوران اپنی ٹیم کے گن گاتے رہے اور کئی مواقعوں پر پاکستانی کھلاڑیوں سے حسد کا ثبوت بھی دیتے رہے،سابق بنگلہ دیشی اوپنراورموجودہ کمنٹیٹراطہرعلی خان کھلنا ٹیسٹ میں کمنٹیٹرکے بجائے اپنے ملک کے سپورٹربن گئے، پاکستانی اننگزکے دوران ریویومیں محمد حفیظ کوناٹ آؤٹ دیکھ کرانہیں سانپ سونگھ گیا،ساتھی کمنٹیٹرعامر سہیل نے جب اطہرعلی خان کوان کا کام یاد دلایا، تووہ آئیں بائیں شائیں کرتے رہے اورتھرڈ امپائرکے فیصلے کا انتظارکر نے کوکہا،فیصلہ حفیظ کے حق میں آیا تو موصوف کی بولتی ہی بند ہوگئی،اب اطہرعلی خان کو کون سمجھائے کہ بھائی کمنٹیٹرکا کام میچ کا حال بتانا اور تبصرہ کرنا ہوتا ہے، اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنا نہیں۔