آئی پیڈ ایپ کی وجہ سے درجنوں جہازوں کو پرواز سے روک دیاگیا

جمعرات 30 اپریل 2015 13:04

آئی پیڈ ایپ کی وجہ سے درجنوں جہازوں کو پرواز سے روک دیاگیا

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء)ایپل کمپنی کے تیارہ کردہ آئی پیڈ پر انسٹال کردہ تھرڈ پاٹی کی ایک ایپ میں غلطی کی وجہ سے امریکی فضائی کمپنی امیرکن ایئر لائن نے اپنے درجنوں جہازوں کو پرواز سے روک دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ تکنیکی خرابی آئی پیڈ کے سافٹ ویئر کی وجہ سے ہوئی اور اس نے کام کرنا بند کردیا۔ پائلٹ اور ان کے معاونین پروازوں کے بارے میں معلومات دیکھنے کیلئے آئی پیڈ استعمال کرتے ہیں امیرکن ایئر لائن نے اپنے عملے کو جہاز پر بہت زیادہ لکھائی کے مشکل کام سے بچانے کیلئے 2013 میں کاغذوں کا استعمال ختم کر دیا تھا۔

فضائی کمپنی کا اندازہ تھا کہ کاغذوں کا استعمال ختم کرنے سے اسے ہر سال ایک اعشاریہ دو ملین ڈالر کا فائدہ ہوگا جسے ایندھن خریدنے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

فضائی کمپنی کے مطابق ایپ کی غلطی کو اب ٹھیک کر لیا گیا کمپنی کے ایک ترجمان کے مطابق کچھ پائلٹوں کے آئی پیڈ پر ایک ایپ کی وجہ سے ہمیں تکنیکی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ تکنیکی خرابی آئی پیڈ کی وجہ سے نہیں بلکہ اس پر انسٹال کی گئی ایک ایپ کی وجہ سے ہوئی جسے ایک تھرڈ پارٹی نے بنایا تھا۔

اس خرابی سے گزشتہ رات اور بدھ کی صبح کچھ پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوئیترجمان کے مطابق ہمارے پائلٹوں نے جہاز کے اڑنے سے پہلے ایک بار پھر سے اس ایپ کو ڈاوٴن لوڈ کر کے مسئلے کا حل ڈھونڈ لیا ہے۔ اس کے علاوہ متبادل کے طور پر پائلٹ کاغذی جدولوں پر بھی انحصار کر سکتے ہیں جو انھیں ایئر پورٹ سے مل سکتے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ ہمیں افسوس ہے کہ ہمارے مسافروں کو پریشانی اٹھانا پڑی اور ہم اس پر معافی مانگتے ہیں امیرکن ایئر لائن‘ کے پائلٹ ’فلائٹ ڈیک‘ نامی ایک ایپ استعمال کرتے ہیں جسے بوئنگ کی ایک ذیلی کمپنی جیپیسین نے تیار کیا فرم کے ایک ترجمان نے صورت حال کو مزید واضح کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ امریکی ڈیٹا بیس کے چارٹس میں ریگن نیشنل ایئر پورٹ کے چارٹ کی ایک نقل کی وجہ سے پیدا ہوا۔

ایپ اس نقل کو ٹھیک طرح سے کام میں نہ لا سکی جس کی وجہ سے ایپ نے کام کرنا چھوڑ دیاہم نے جلد ہی صورت حال پر قابو پا لیا اور پائلٹوں کو ہدایت کی کہ پہلے وہ پرانی ایپ کو آئی پیڈ سے ڈیلیٹ کریں اور پھر دوبار انسٹال کر لیں جب تک چارٹوں کی ڈیٹا بیس کو اپ ڈیٹ نہیں کیا جاتا امیرکن ایئر لائن کے پائلٹ ریگن نیشنل ایئر پورٹ سے پرواز کرتے یا اس پر اترتے وقت چارٹ کے پی ڈی ایف امیج استعمال کریں گے جن کا آئی پیڈ میں انسٹال کردہ ایپ سے کوئی تعلق نہیں ہوگا