قذافی سٹیڈیم کو سیل کر کے زمبابوے کو کیا پیغام دیا جارہا ہے: وکیل پی سی بی تفضل رضوی

جمعرات 30 اپریل 2015 13:06

قذافی سٹیڈیم کو سیل کر کے زمبابوے کو کیا پیغام دیا جارہا ہے: وکیل پی ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30اپریل۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ قذافی سٹیڈیم کو سیل کر کے زمبابوے کو کیا پیغام دیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے بات کر تے ہوئے تفضل رضوی کا کہنا تھا کہ زمبابوے کی سکیورٹی ٹیم 4مئی کو پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے آر ہی ہے اور اس سے پہلے قذافی سٹیڈیم کو سیل کرکے زمبابوے کو کیا پیغام دیا جارہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ زمبابوے کے دورہ پاکستان کے دوران اگر میچ کے دن پھر سے قذافی سٹیڈیم کو سیل کر دیا گیا تو کیا ہوگا؟۔ تفضل رضوی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کو تاحال لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی نہیں مل سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :