ٹور آف ترکی ، جرمن سائیکلسٹ آندرے گریپل نے چوتھا مرحلہ جیت لیا

جمعرات 30 اپریل 2015 13:15

ٹور آف ترکی ، جرمن سائیکلسٹ آندرے گریپل نے چوتھا مرحلہ جیت لیا

انقرہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30اپریل۔2015ء) جرمن سائیکلسٹ آندرے گریپل نے ٹور آف ترکی کا چوتھا مرحلہ جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق ترکی کے خوبصورت ٹریکس پر سائیکل ریس کے چوتھے مرحلے کا مقابلہ ہوا جس میں دنیا بھر کے رائیڈرز نے خوب اپنا زور بازو دکھایا ۔

(جاری ہے)

جرمن سائیکلسٹ آندرے گریپل نے زبردست مہارت دکھاکر حریف رائیڈرز پر اپنی برتری کی دھاک بٹھائی انہیں ممکنہ طور پر ٹف ٹائم دینے والے مارک کیونڈش نے اس راؤنڈ میں شرکت نہیں کی ۔ پانچویں مرحلے میں رائیڈرز 160 کلومیٹر فاصلے کے ٹریک پر اپنے جوہر دکھائیں گے ۔ اطالوی سائیکلسٹ کی ریس پر مجموعی برتری برقرار ہے۔

متعلقہ عنوان :