جیکولین فرنینڈس پانچ منٹ کی پرفامنس کے چار کروڑ وصول کریں گی

جمعرات 30 اپریل 2015 13:35

جیکولین فرنینڈس پانچ منٹ کی پرفامنس کے چار کروڑ وصول کریں گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس لندن کے ایک بزنس مین کے بیٹے کی شادی پر رقص کے جوہر دکھائیں گی۔ اداکارہ پانچ منٹ کی پرفامنس کے چار کروڑ روپے وصول کریں گی۔

(جاری ہے)

بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے لندن کے ایک بزنس مین کے بیٹے کی شادی پر پرفارم کرنے کی حامی بھری ہے۔ اس پرفامنس پر سری لنکن بیوٹی کو چار کروڑ روپے ملیں گے۔ مئی کے آخر میں ہونے والی اس شادی میں شرکت کے لیے جیکولین فرنینڈس دو روز لندن میں گزاریں گی۔