فلم سٹار شان نے سیاست سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا

جمعرات 30 اپریل 2015 13:48

فلم سٹار شان نے سیاست سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) فلم سٹار شان نے سیاست سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی سیاستدان نے لالی وڈ کا نہیں سوچا میں کیوں انکا حصہ بنوں ؟میں ساری توجہ شوبز سر گر میوں پر مر کوز ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شان نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جما عتوں کی خواہش ہے کہ میں انکے ساتھ ملکر سیاست کروں لیکن میں نے کبھی سیاست کو پسند کیا ہے اور نہ کسی لیگ یا تحر یک کا حصہ بنوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں عوام اور مختلف شعبوں کی تر قی کیلئے کام کر نے کے دعویٰ کرتیں ہیں لیکن عملی طور پر آج تک کوئی اقدام نہیں ہو سکا جسکی وجہ سے شوبز سمیت تمام شعبے بحرانوں کا شکار ہے ۔

متعلقہ عنوان :