لائبہ خان نے اسٹیج ڈراموں کیلئے اپنا معاوضہ 30ہزار روپے کر دیا

جمعرات 30 اپریل 2015 13:48

لائبہ خان نے اسٹیج ڈراموں کیلئے اپنا معاوضہ 30ہزار روپے کر دیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء)اسٹیج ڈراموں سے مسلسل نظر انداز کی جانیوالی اداکارہ لائبہ خان نے اسٹیج ڈراموں کیلئے اپنا معاوضہ 30ہزار روپے کر دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسٹیج کی اداکارہ لائبہ خان کی غیر سنجیدگی کی وجہ سے اسٹیج ہدایتکاروں نے توبہ کر لی ہے، ڈرامہ پروڈیوسرز کے مطابق اداکارہ لائبہ خان وقت کی پابندی کرتی ہے اور نہ ہی بار بار کی وراننگ کے باوجود وہ اپنی پر فارمنس بہترکر رہی ہے ور سیٹ پر بھی اپنی ذاتی سرگرمیوں میں مشغول رہتی ہیں جس کے باعث ہدایتکاروں نے انہیں اپنے کسی بھی اسٹیج ڈرامہ میں کاسٹ کرنے سے توبہ کرتے ہوئے متبادل اداکاروں کو کاسٹ کرنے کی حکمت عملی اپنا لی ہے جبکہ لائبہ خان نے ہر صورت ڈراموں میں ”ان “رہنے کیلئے ڈراموں کیلئے اپنا معاوضہ30ہزار کر دیا ہے ۔