دوبئی میں تیار ہو رہی ہے انوکھی پولیس فورس

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 30 اپریل 2015 13:55

دوبئی میں تیار ہو رہی ہے  انوکھی پولیس فورس

دوبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اپریل2015ء) بہت سے لوگ روبوٹ پولیس مین کا سن کر پریشان ہو جاتے ہیں، غالباً انہوں نے روبو کوپ فلم دیکھی ہوگی جس میں ایک روبو کوپ غلطی سے بے گناہ آدمی کو ماردیتا ہے۔چھوڑیں روبوکوپ کو، وہ تو صرف فلم تھی، اب دوبئی پولیس کا ارادہ ہے کہ 2017 تک ذہین روبوٹ پولیس افسران کو متعارف کرایا جائے۔ کرنل خالد نصیر الرزاق نے دوبئی میں ہونے والی سیکورٹی کانفرنس میں بتایا کہ یہ روبوٹ براہ راست لوگوں سے خصوصاً سیاحوں سے بات چیت کریں گے۔

(جاری ہے)

ان میں ایک انٹرایکٹیو سکرین اور مائیکروفون ہو گا جو دوبئی پولیس کے کال سنٹر سے مربوط ہوگا۔ لوگ نہ صرف روبوٹ سے سوالات کر سکیں گے بلکہ تھوڑا اہنسی مذاق بھی کر سکیں گے۔ پولیس چیف کا کہنا تھا کہ اس عمل کے دوران وہ مزید ذہین ہوتے جائیں گے (غالباً پھر وہ لوگوں کے ساتھ ہنسی مذاق کریں گے)۔ پولیس چیف نے امید ظاہر کی کہ مکمل طورپر مصنوعی ذہانت کا حامل روبوٹ چار سے پانچ سال میں گلیوں میں گشت شروع کر دے گا۔ یہ روبوٹ بغیر پولیس کال سنٹر کی سپورٹ کے خود سے لوگوں سے بات چیت کریں گے، تاہم ان ایڈوانس روبوٹ پر کافی کام ہونا ہے۔

متعلقہ عنوان :