پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کر دیا

جمعرات 30 اپریل 2015 15:42

پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کر دیا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30اپریل۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق زمبابوے کی ٹیم 19مئی کو 2ٹی ٹونٹی اور 3ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے لاہور پہنچے گی، ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 22اور دوسرا 24مئی کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 26دوسرا 29اور تیسرا میچ 31مئی کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے تمام میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔