اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی گئی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 30 اپریل 2015 16:44

اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین . 30 اپریل 2015 ء) : وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی گئی. تفصیلات کے مطابق رمضان ریلیف پیکج کے لیے وزارت صنعت کی جانب سے 1 ارب 60 کروڑ روپے کی سمری جاری کی گئی تھی.

(جاری ہے)

رمضان ریلیف پیکج پر عملدر آمد 16 جون سے ہو گا جس کے تحت اشیائے خوردونوش پر ریلیف دیا جائے گا، ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر 18 اشیا کی قیمیتوں میں ریلیف دیا جائے گا جن میں آٹا، گھی، مشروبات اور دالیں شامل ہیں جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیا 5 سے 10 روپے سستی دستیاب ہوں گی.

متعلقہ عنوان :