لاہور سٹاک ایکسچینج میں مندی کارجحان رہا

ایل ایس ای25 انڈیکس15.25پوائنٹس کی کمی کے ساتھ5619.18 بند ہوا

جمعرات 30 اپریل 2015 17:18

لاہور سٹاک ایکسچینج میں مندی کارجحان رہا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز مندی کارجحان رہا ۔ایل ایس ای25 انڈیکس15.25پوائنٹس کی کمی کے ساتھ5619.18 بند ہوا ۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر88کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔15کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،12کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ61کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں کل5 لاکھ53ہزار500حصص کا کاروبار ہو ا ۔

جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ1 لاکھ 63 ہزار 500 حصص ۔فیصل بنک لمیٹڈ کے86ہزار500حصص۔ بائیکو پٹرولیئم پاکستان لمیٹڈ کے65ہزار500حصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضافہ اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت10.33روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی نیشنل بنک آف پاکستان کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت 3.00 روپے کم ہو گئی۔