زمبابوے کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی باضابطہ تصدیق

زمبابوے کرکٹ ٹیم ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لئے 19مئی کو پاکستان پہنچے گی، چیئر مین زمبابوے کرکٹ بورڈ

جمعرات 30 اپریل 2015 18:06

زمبابوے کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی باضابطہ تصدیق

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) زمبابوے کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔ ٹیم شیڈول کے مطابق رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور زمبابوے کرکٹ یونین میں معاملات طے پاگئے ہیں جس کے بعد زمبابوے کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نے ٹیم کے دورہ پاکستان کا باضابطہ اعلان کردیا ہے اور اس حوالے سے پی سی بی کو بھی اگاہ کر دیا ہے جس کے مطابق زمبابوے کرکٹ ٹیم ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لئے 19مئی کو پاکستان پہنچے گی۔

واضح رہے کہ زمبابوے کر کٹ ٹیم اپنے دورہ پاکستان میں 3ایک روزہ اور 2 ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی ۔سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر تمام میچز لاہور قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔جبکہ زمبابوے کر کٹ ٹیم نیشنل کر کٹ اکیڈمی میں رہائش پذیر ہو گی۔

متعلقہ عنوان :