ٹورآف ترکی سائیکل ریس کاچوتھا آندریگریپل کے نام

جمعرات 30 اپریل 2015 18:10

ٹورآف ترکی سائیکل ریس کاچوتھا آندریگریپل کے نام

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) جرمنی کے آندرے گریپل نے ٹور آف ترکی سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ جیت لیا، اٹلی کے ڈیوڈ ریبیلن کی مجموعی برتری برقرار ہے۔

(جاری ہے)

فیتھیا سے مارس تک ریس کا چوتھا مرحلہ ایک سوبتیس کلومیٹرپرمحیط تھا، برطانوی سائیکلسٹ مارک کی ونڈش کی عدم موجود گی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جرمن رائیڈرآندرے گریپل نے اسپرنٹ فنش میں تمام حریفوں کوپیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے پہلے فنشنگ لائن عبورکی،گریپل نے مقررہ فاصلہ تین گھنٹے بائیس منٹ آٹھ سیکنڈزمیں طے کیا، ڈینئی لے کولی دوسرے اورڈینیئلے راٹوتیسرے نمبرپررہے۔

اٹلی کے ویٹرن رائیڈرڈیوڈ ریبیلن نے ریس کا اختتام مین پیک میں کرتے ہوئے مجموعی برتری برقرارر کھی۔پوائنٹس کے لحاظ سے برطانیہ کے مارک کی ونڈش تیس پوائنٹس کیساتھ سرفہرست ہیں، پانچویں مرحلے میں سائیکلسٹس ایک سوساٹھ کلومیٹرکا فاصلہ طے کریں گے۔

متعلقہ عنوان :