پاکستان انٹرنیشنل ون ڈے رینکنگ میں اپنی تاریخ کی بدترین نویں پوزیشن پر آگیا۔

muhammad ali محمد علی جمعرات 30 اپریل 2015 18:52

پاکستان انٹرنیشنل ون ڈے رینکنگ میں اپنی تاریخ کی بدترین نویں پوزیشن ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 اپریل 2015 ء) پاکستان کرکٹ ٹیم انٹرنیشنل ون ڈے رینکنگ میں اپنی تاریخ کی بدترین نویں پوزیشن پر آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی انٹرنیشنل ون ڈے رینکنگ میں پاکستان اپنی تاریخ کی بدترین نویں پوزیشن پر آگیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ بنگلہ دیش تاریخ میں پہلی بار پاکستان سے آگے نکل کر آٹھویں پوزیشن پر آگیا ہے۔ یاد رہے کہ 2017 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے پاکستان کو ستمبر 2015 تک آٹھویں پوزیشن یا اس سے بہتر پوزیشن حاصل کرنا ہوگی ورنہ پاکستانی 2017 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :