برطانوی جوڑے کی 80 فٹ بلند تاروں پر شادی

جمعرات 30 اپریل 2015 19:59

برطانوی جوڑے کی 80 فٹ بلند تاروں پر شادی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) برطانوی جوڑے نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے انوکھا طریقہ ڈھونڈھ نکالا اور برسٹل کے رہائشی 37 سالہ کرس بل اور 25 سالہ فوبے بیکر اپنی مہمانوں سے 80 فلٹ اوپر لٹکتی تاروں پر شادی کریں گے کرس اور بیکر ایک سال سے اپنی شادی کا پروگرام ترتیب دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جوڑے کا رجسٹرار ایک رنگ ماسٹر ہو گا جو 80 فٹ نیچے مدعوں کیے گئے 100 مہمانوں میں کھڑا میگا فون کے ذریعہ جوڑے سے رابطہ کرے گا، بربسٹل کا رہائشی جوڑا تاروں پر کھڑے ہو کر ایک دوسرے کو انگھوٹھی پہنائے گا، اس موقع پر مس بیکر نے کہا کہ ان کی شادی تاریخی ہو گی جب سے میں اور کرس ایک دوسرے سے ملے ہیں اور اس طریقے سے شادی کرنے کا خواب دیکھتے آئے ہیں۔

کرس نے ہی مجھے رسی پر چلنا سکھانا شروع کیا تھا، بیکر نے بہت نیچے بندھی ہوئی رسی پر چلنا شروع کیا اور پھر اسے بتدریج اونچا کرتے گئے جب کہ کرس بل نے کہا کہ انھوں نے ہمیشہ یہ خواب دیکھا لیکن وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ کوئی خاتون اس طرح سے شادی کرنے پر رضامند ہو گی۔