وزیر اعظم نے 13 مئی کو پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس بلا لیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 30 اپریل 2015 20:02

وزیر اعظم نے 13 مئی کو پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس بلا لیا

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 اپریل 2015 ء) وزیر اعظم نواز شریف نے 13 مئی کو تمام پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس بلا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 13 مئی کو وزیر اعظم کی زیر صدارت تمام پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس بلایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس وزیر اعظم ہاوَس اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں وزیر اعظم پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق تمام پارلیمانی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔