نئی آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ ، قومی ٹیم تاریخ کی بدترین پوزیشن پر آگئی

جمعرات 30 اپریل 2015 20:43

نئی آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ ، قومی ٹیم تاریخ کی بدترین پوزیشن پر آگئی

دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30اپریل ۔2015ء ) ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی تنزلی کا سلسلہ جاری ہے اور اب آئی سی سی کی جاری نئی رینکنگ میں بنگلا دیش پاکستان سے اوپر آگیا ہے جبکہ قومی کرکٹ ٹٰم اپنی تاریخ کی بدترین نویں پوزیشن پر آگئی ہے جس کے بعد آئندہ ہونے والی کرکٹ چیمپئنز ٹرافی میں بھی پاکستان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔آئی سی کی نئی ریکنگ میں پاکستان بنگلہ دیش سے نیچے چلا گیا ہے جس نے پاکستانی شائقین میں مایوسی کی لہر دوڑا دی ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی نئی رینکگ کے بعد 2017 ء میں ہونے والی چیمپینز ٹرافی میں شرکت پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے، اس چیمپینز ٹرافی میں 30 ستمبر 2015 ء تک کی 7 ٹیمیں اور میزبان انگلینڈ حصہ لے سکیں گی۔آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق ورلڈ چیمپین آسٹریلیا پہلی، بھارت دوسری جب کہ نیوزی لینڈ جنوبی افریقہ کو پیچھے دھکیل کر تیسری، جنوبی افریقہ چوتھی، سری لنکا 5ویں، انگلینڈ چھٹی، ویسٹ انڈیز7 ویں، بنگلہ دیش8 ویں، پاکستان 9ویں جب کہ آئرلینڈ 10ویں پوزیشن پر ہے۔