ٹنڈوآدم میں وزیر اعلیٰ سندھ کے کو آڈرنیٹربرائے تعلیمی بورڈز سندھ نظیر احمد چاکرانی کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

جمعرات 30 اپریل 2015 22:00

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) ٹنڈوآدم میں وزیر اعلیٰ سندھ کے کو آڈرینیٹربرائے تعلیمی بورڈز سندھ نظیر احمد چاکرانی نے سکریٹری بورڈ میرپور خاص برکت قریشی ،ایڈوائزر محمد حسن کھوسو ،ڈپٹی کنٹرولر ذوالفقار قائمخانی ،ضلعی انفارمیشن آفیسر سانگھڑ غلام عباس سمیت صحافیوں کی ٹیم کے ہمراہ امتحانی سینٹروں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ، گورنمنٹ نیو علی گڑھ ڈگری کالج کا دورہ کیا بعد ازاں سرسید گورنمنٹ ہائی اسکول ، جامعہ ملیہ ، فاطمہ جناح گرلز ، شاہ عبدالطیف ہائی اسکولز کا بھی دورہ کیا اور ان کے پر نسپلز و ہیڈ ماسٹر ز سے تعلیم کی بہتری کے لئے تجاویز اور در پیش مسائل معلوم کئے اس موقع پر گورنمنٹ گرلز کالج کی پرنسپل کوثر لغاری نے بتایا کہ کالج میں کمروں کی شدید قلت ہے جبکہ انڈور گیم کے لئے آڈیٹوریم ، بس ٹرمینل چار دہواری کی پختگی سمیت مختلف مسائل سے آگاہ کیا جبکہ سرسید ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر سومار خان چاکرانی نے فرنیچرز اور کلاسوں کی کمی سمیت دیگر مسائل بھی بتائے بعد ازاں نظیر احمد چاکرانے نے پریس کلب ٹنڈوآدم میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایات پر میں تعلیم کی بہتری اور مسائل کے حل کے لئے ٹنڈوآدم آیا ہوں جہاں مجھے اسٹاف کی کمی نئے کمروں کی تعمیر تعلیمی بورڈ میرپور خاص میں طلبہ کی اسناد میں ناموں کی غلطی اورمیٹرک و انٹر کے پکے سرٹیفکیٹ بروقت نہ ملنے کی شکایات ملیں ہیں جس پر میں نے بورڈ کے عملے کو ہدایات جاری کر دی ہیں اور تمام مسائل کی رپورٹ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو پیش کروں گا اس موقع پر صدر پریس کلب وسیم فاروقی ،شیراز سموں ، جاوید عالم راجپوت ، حاجی خان سولنگی ، وقاص یوسفزئی سمیت صحافیوں کی بڑ ی تعداد موجود تھی ۔

متعلقہ عنوان :