ٹنڈوآدم سیشن کورٹ سانگھڑ کے حکم پر میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم کی جانب سے تجاوزات ختم کردیئے گئے

جمعرات 30 اپریل 2015 22:00

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) ٹنڈوآدم سیشن کورٹ سانگھڑ کے حکم پر میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم کی جانب سے ناجائز تجاوزات کے محمدی چوک سے لطیف گیٹ تک ہیوی کرین کی مدد سے ،سنیٹری عملے اور پولیس کی نفری کے ہمراہ دکانوں اور ہوٹلوں کی سیٹرھیاں ، چھپرے، سائن بورڈ ، وغیرہ توڑ دئیے گئے جبکہ سی ایم او ابراہیم عمرانی ،مختیار کار ، اور دیگر میونسپل افسران محمدی چوک پر کرسیاں جما کر بیٹھے رہے جبکہ عملہ اور پولیس اپنا کام کرتے رہے توڑ پھوڑ کے دوران کئی دکانداروں نے میونسپل افسران کو بتایا کہ ہمارے ہی علاقے میں یہ آپریشن متعدد بار کیا جاتا رہا ہے اور اب بھی جاری ہے جبکہ بعض علاقے میونسپل افسران کو نظر ہی نہیں آتے کھنڈو روڈ ، حیدرآباد روڈ ، بیرانی روڈ ، ٹنڈوالہیار روڈ ، شہداد پور روڈ ،بائی پاس ، جمن شاہ ، میمن محلہ سمیت کئی علاقوں میں کاروائی شروع دن سے ہی نہیں ہوئی ہے اور اب بھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن میں پسند و ناپسند کی بنیاد پر بااثر افراد کے علاقوں کا رخ ہی نہیں کرتے جس کی وجہ سے شہری یہ سمجھتے ہیں کہ یہ آپریشن صرف ہمارے ہی خلاف ہوتا ہے اگر حکومت کے احکامات ہیں تو سب کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے اور جہاں بھی ناجایز تجاوزات ہیں ان کا خاتمہ کیا جائے اس دوران شہر میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور شہریوں کوشدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ۔