سکھر، پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کا رشتہ داروں کی زیادتیوں پر احتجاج

شادی کی اطلاع پر میرے اہلخانہ و ودیگر رشتے دار ہماری جان کے دشمن بن گئے ہیں گھروں پر دھاوا بولا دیا ہم لوگ جان بچا کر وہاں سے فرار ہو گئے جوابداروں نے ہمارے گھروں اور زمینوں پر قبضہ کر لیا ، ہمیں تحفظ فراہم ، زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے، فردوس خالدی

جمعرات 30 اپریل 2015 22:46

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء)پنو عاقل کے نواحی گاؤں کی مکین پسند کی شادی کرنے والی خاتون مسمات فردوس خالدی دختر عطاء محمد خالدی نے اپنے شوہر عبدالصمد خالدی ، سسر ربنواز خالدی و دیگر عزیزوں کے ہمراہ رشتے داروں کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی دو ہفتے قبل ان کے عزیز عبدالصمد خالدی ولد ربنواز خالدی سے حیدرآباد میں پسند کی شادی کی تھی شادی کی اطلاع پر میرے اہلخانہ و ودیگر رشتے دار ہماری جان کے دشمن بن گئے ہیں گذشتہ روز بھی سیکڑوں مسلح افراد نے ہمارے گھروں پر دھاوا بولا دیا ہم لوگ جان بچا کر وہاں سے فرار ہو گئے جوابداروں نے ہمارے گھروں اور زمینوں پر قبضہ کر لیا ہے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے اور زیادتیوں کا نوٹس لیا جائ