اسلام آباد : امام کعبہ آج فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کریں گے، صدر اور دیگر وفاقی وزرا بھی نماز جمعہ فیصل مسجد ہی میں ادا کریں گے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 1 مئی 2015 11:18

اسلام آباد : امام کعبہ آج فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کریں گے، صدر ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم مئی 2015 ء) : امام کعبہ شیخ خالد الغامدی آج فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کروائیں گے. جس کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد فیصل مسجد پہنچنا شروع ہو گئی ہے. ذرائع کے مطابق شہریوں کے داخلے کے لیے فیصل مسجد کے داخلی راستے بھی چھوٹے پڑ گئے ہیں جبکہ شہریوں کی ایک بڑی تعداد اب بھی فیصل مسجد کے باہر موجو دہے.

(جاری ہے)

اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور فیصل مسجد سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمدورفت پر پبااندی عائد کر دی گئی ے جبکہ عام شہریو ں کے لیے شٹل سروس کا آغا ز کیا گیا ہے. فیصل مسجد میں موبائل فون لانے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے، جبکہ صدر مملکت ممنون حسین اور دیگر وفاقی وزرا بھی آج فیصل مسجد ہی میں امام کعبہ کی اممات میں نماز جمعہ ادا کریں گے.

متعلقہ عنوان :