کھلنا ٹیسٹ ، 3 پاکستانی بلے بازوں نے چھکا لگا کر نصف سنچریاں مکمل کیں

جمعہ 1 مئی 2015 11:23

کھلنا ٹیسٹ ، 3 پاکستانی بلے بازوں نے چھکا لگا کر نصف سنچریاں مکمل کیں

کھلنا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم مئی۔2015ء) کھلنا ٹیسٹ میں پاکستان کے 3بلے بازوں نے چھکا لگا کر اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مہمان ٹیم کی اننگز میں سب سے پہلے محمدحفیظ اور ان کے بعد پھر اظہر علی نے گیند کو فضا کی سیر کراتے ہوئے بائونڈری کے پار بھیج کر 50 رنز کا سنگ میل عبور کیا جس کے بعد جمعرات کے روز وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے بھی چھکا جڑ کر نصف سنچری مکمل کی۔