بھا رت ، پولیس نے قیمتی ہا ر نگلنے والے چور کو پا نچ درجن کیلے کھلا کر ہار نکلوا لیا

جمعہ 1 مئی 2015 12:00

بھا رت ، پولیس نے قیمتی ہا ر نگلنے والے چور کو پا نچ درجن کیلے کھلا کر ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء) بھارت کے شہر ممبئی میں پکڑے گئے ایک ’چور‘ انیل یادو کے پیٹ سے نگلا گیا قیمتی ہار نکال لیاگیا۔ ملزم کو 60 سے زائد کیلے اور خاص کھانا کھلانا کھلایاگیا جس کے بعد ان کے پیٹ سے فضلے کے راستے ہار نکل گیا۔انیل یادو پر ایک خاتون کا ہار چھین کر فرار ہونے کی کوشش کرنے کا الزام تھا۔ ہار کی قیمت تقریباً 63,000 بھارتی روپے بتائی گئی تھی۔

ممبئی میں ساین ہسپتال نے انیل کے پیٹ کے ایکس رے میں ہار دیکھنے کا بعد انھیں چار بار اینیما بھی دیا تھا۔اس دوران ہار کی مالکہ نے کہا ہے کہ وہ اب یہ ہار دوبارہ کبھی نہیں پہنیں گی۔مڈڈے اخبار نے بتایا کہ وہ اس ہار کو اب اپنے سنار کے پاس لے جائیں گی اور اسے پگھلا کر نیا ہار بنوائیں گی۔

(جاری ہے)

ہسپتال کے حکام نے بتایا کہ کیلے، اینٹاسڈ اور خاص کھانا کھانے کے بعد انیل کے پاخانے میں ہار نکل گیا۔

حکام کے مطابق ہار نکلنے میں زیادہ وقت لگا کیونکہ اس کا بڑا حصہ نکلنے میں رکاوٹ بن رہا تھا۔بدھ کو بی بی سی سے بات کرتے ہوئے پولیس افسر راہل پوار نے بتایا تھا کہ انیل نے 52 سالہ راجشری میکر کے گلے سے ہار اس وقت چھین لیا تھا جب وہ ساین کے علاقے میں اپنے گھر واپس لوٹ رہی تھی۔پولیس اور وہاں موجود لوگوں نے انیل پیچھا کرکے انھیں پکڑ لیا تھا جس کے بعد انیل نے ہار نگل لیا تھا۔اس کے بعد اسے پولیس نے ہسپتال میں داخل کروایا اور اسے کیلے کھلائے گئے۔ڈاکٹر یہ طریقہ کار استعمال کرنے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہتے ہیں کہ دواوٴں کے استعمال سے اس کام کو آسانی سے انجام دیا جا سکتا تھا۔

متعلقہ عنوان :