باغی کرکٹ لیگ کی جانب سے کھلاڑیوں کو لالچ کی ترغیب کا امکان

جمعہ 1 مئی 2015 12:04

باغی کرکٹ لیگ کی جانب سے کھلاڑیوں کو لالچ کی ترغیب کا امکان

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم مئی۔2015ء) کیری پیکر سیریز کی طرز پر جنم لینے والی باغی کرکٹ لیگ کی جانب سے آسٹریلین کرکٹ سٹارز مائیکل کلارک اور ڈیوڈ وارنر کو پچاس ملین ڈالرز کے معاہدوں کی لالچ میں مبتلا کیا جا سکتا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے ایک متمول تاجر اور ایسل گروپ کے مالک سبھاش چندر نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ وہ ایک نیا ایونٹ شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ بھارت کا ایک بڑا گروپ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک میں میں کمپنیاں رجسٹرڈ کرانے کی کوششیں کر رہا ہے تاکہ کھیل کی عالمی گورننگ باڈی کے سامنے دولت کی ریل پیل کے ساتھ گلوبل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کو لانچ کیا جائے اور سبھاش چندر کی جانب سے اعتراف نے یہ حقیقت واضح کر دی ہے کہ آئی سی سی کو چالیس سال کے طویل عرصے کے بعد کیری پیکر سیریز سے مماثل ایک اور بڑی مشکل سے پالا پڑنے والا ہے۔

متعلقہ عنوان :