سچی لگن سے محنت کریں تو صلہ ضرور ملتا ہے‘ عمائمہ ملک

جمعہ 1 مئی 2015 12:55

سچی لگن سے محنت کریں تو صلہ ضرور ملتا ہے‘ عمائمہ ملک

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء) ٹی وی اور فلم کی مقبول اداکارہ و ماڈل عمائمہ ملک نے کہا ہے کہ انسان سچی لگن سے محنت کرے تو صلہ ضرور ملتا ہے۔ بالی وڈ فلموں میں کوئی ایسا کام نہیں کیا جس پر مجھے شرمندگی ہو۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری نئی فلم ”دیکھ مگر پیار سے“ سے مجھے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔

(جاری ہے)

جس طرح شائقین فلم نے مجھے ”بول“ میں میری کردار نگاری کو پسند کیا مذکورہ فلم میں بھی انہیں مایوسی نہیں ہو گی اور میرے کام کو پسند کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ فلم کے ہیرو ملکہ ترنم کے پوتے سکندر رضوی میرے مدمقابل ہیں یہ انکی پہلی فلم ہے فلم میں انہوں نے کافی محنت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں پاکستانی ثقافت نظر آئیگی۔ یہ ایک لو سٹوری موضوع پر مبنی فلم ہے۔