ایک بار کشمیر میں شوٹنگ کا خواہاں ہوں‘ شاہ رخ خان

جمعہ 1 مئی 2015 12:57

ایک بار کشمیر میں شوٹنگ کا خواہاں ہوں‘ شاہ رخ خان

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء) بالی وڈ اداکار شاخ رخ خان نے جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید سے ملاقات کی۔ اور کشمیر میں ایک بار پھر شوٹنگ کیلئے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

شاہ رخ کا کہنا تھا کہ انکی دادی کشمیری تھیں اور یہی وجہ ہے کہ کشمیر ہمارے لئے ہمیشہ سے ہی کشش کا باغ رہا ہے۔ اس موقع پر مفتی سعید نے بھی شاہ رخ خان کی اداکاری کو سراہا۔