بالی ووڈ فلم ” گبر از بیک “ریلیز کر دی گئی

جمعہ 1 مئی 2015 13:07

بالی ووڈ فلم ” گبر از بیک “ریلیز کر دی گئی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء) بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم ” گبر از بیک“ریلیز کر دی گئی گزشتہ روز اس فلم کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کی گئی تھی، گانا اکشے کمار اور شروتی حسن پر فلمایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گبر از بیک کے گانے ” کافی پیتے پیتے“ میں اکشے کمار اپنی ہیروئن شروتی حسن سے محبت کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔ گانے میں آواز کا جادو دیونیگی اور پروما داس گپتا نے جگایا ہے اور موسیقی چیرنتش بھٹ نے ترتیب دی ہے جبکہ گانے کے بول راکیش کمار نے تحریر کئے ہیں۔فلم میں اکشے کمار گبر سنگھ کا کردار نبھارہے ہیں۔ وہ اس فلم میں کرپشن میں ملوث افراد کا مقابلہ کرتے نظر آرہے ہیں-

متعلقہ عنوان :