پیپلزپارٹی نے یقین دلایا ہے ایم کیو ایم پر الزامات لگانے میں قیادت کا ہاتھ نہیں ‘الطاف حسین

جمعہ 1 مئی 2015 13:14

پیپلزپارٹی نے یقین دلایا ہے ایم کیو ایم پر الزامات لگانے میں قیادت ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ غریب مہاجروں کے خلاف جھوٹے الزامات کا سلسلہ بند کیا جائے تاہم پیپلزپارٹی نے یقین دلایا ہے کہ ایم کیو ایم پر الزامات لگانے میں قیادت کا ہاتھ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر کارکنان سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ ارباب اختیار نے ہمیں کبھی پاکستان کا بیٹا نہیں مانا، 1992 میں ہمیں بھارتی ایجنٹ قرار دیا گیا اور ہم نے ہر مشکل حالات میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا، ہرقسم کے طعنے اور گالیاں برداشت کیں تاہم آج ایک بھنگی نے مجھ پرجھوٹے الزامات لگائے جو جھوٹا ہونے کے ساتھ زمینوں پر قبضے کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کئی لوگوں نے یقین دلایا ہے کہ ایم کیو ایم پر لگائے گئے الزامات میں آصف زرداری اور قائم علی شاہ کا ہاتھ نہیں تاہم صرف پولیس افسر کو معطل کرنے سے کام نہیں بنے گا اس کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں اور اگر مظالم نہ روکے گئے تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔

متعلقہ عنوان :