وزیرستان سے دہشتگردوں کا صفایا ہو چکا ‘ نقل مکانی کر نے والے سکون اور امن کے ساتھ رہ سکیں گے ‘وزیر اعظم نواز شریف

جمعہ 1 مئی 2015 14:21

وزیرستان سے دہشتگردوں کا صفایا ہو چکا ‘ نقل مکانی کر نے والے سکون اور ..

میر علی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ وزیرستان سے دہشتگردوں کا صفایا ہو چکا ہے ‘ نقل مکانی کر نے والے سکون اور امن کے ساتھ رہ سکیں گے ‘حکومت فوج سے ملکر متاثرین کو سکیورٹی فراہم کریگی ‘ گھروں کی تعمیر کیلئے بھرپور وسائل فراہم کرینگے ‘ پاک فوج کی قربانیوں سے امن قائم ہورہاہے ‘ پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ‘کوشش ہے پورا پاکستان امن کا گہوارہ بنے ‘ قبائلی علاقوں میں سکول ‘کالج ‘ ہسپتال بنیں گے وہ میرعلی و شمالی وزیرستان کے باشندوں کی اپنے علاقوں میں واپسی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف ‘ گور نر خیبر پختون خوا سر دار مہتاب خان عباسی ‘ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن ماروی میمن اور فوجی وسول حکام بھی موجودتھے وزیر اعظم نے اپنے گھروں کو واپس جانے والے متاثرین میں تحائف تقسیم کیے متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ ماشاء اللہ آج آپ کی گھروں کو واپسی ہے یہ میرے لئے ‘ گور نر خیبر پختون خوا ‘ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت سب کیلئے خوشی کی بات ہے وزیر اعظم نے کہاکہ پاک کی نگرانی میں آپ کی دیکھ بھال ہوتی رہی ہے پاک فوج نے سب لوگوں کی دیکھ بھال کیلئے کلیدی کر دار ادا کیا ہے جس کی یقینا پاکستانی فوج شاباش کی مستحق ہے انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں ہونے والی جارحیت کو ختم کر دیا ہے دہشتگردی کو ختم کر دیا گیا ہے حالات ساز گار بنا دیئے گئے ہیں امن قائم ہو چکا ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آپ سکون اور امن کے ساتھ رہ سکیں گے انہوں نے متاثرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی اور علاقے کی سکیورٹی حکومت فوج سے ملکر فراہم کریگی انہوں نے کہاکہ ترقیاتی کام بھی شروع ہو چکے ہیں متاثرین کو ٹرانسپورٹ الاؤنس بھی دیا جارہا ہے ‘ کیش گرانٹ دی جارہی ہے اور گھروں کی تعمیر کیلئے بھی حکومت مدد کریگی حکومت گھروں کی تعمیر کیلئے وسائل مہیا کریگی انہوں نے متاثرین سے کہاکہ آپ نے بڑے صبر سے کام لیا ہے اور بڑی ہمت کا مظاہرہ کیا ہے انہوں نے کہاکہ ضرب عضب آپریشن سے آپ لوگوں کیلئے سکون اور امن کا انتظام کیا گیا ہے اس سے پورے ملک کو فائدہ ہوگا وزیر اعظم نے کہاکہ فوج کے افسران اور جوانوں نے قربانیاں دی ہیں گزشتہ روز بھی فوج کے افسر اور جوان شہید ہوئے اور ان قربانیوں پر ہم پاکستان فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انہی قربانیوں کی وجہ سے امن قائم ہورہا ہے اللہ کرے یہ امن دائمی ہو اور ہمیشہ کیلئے رہے انہوں نے کہاکہ اللہ کرے شمالی اور جنوبی وزیرستان سمیت تمام قبائلی علاقے امن کا گہوارہ بن جائیں اور پورے پاکستان میں پھیلے اور پاکستان بھی امن کا گہوارہ بنے انہوں نے متاثرین سے کہاکہ آپ نے مشکل وقت گزار ا ہے ہم آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو دل کی گہرائیوں سے شاباش دیتے ہیں وزیر اعظم نے کہاکہ ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں آپ کے گھروں میں بھی ملاقات ہوگی انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں علاقے میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز ہو نی چاہیے سکول ‘ کالج بننے چاہئیں ہسپتال بننے چاہئیں تاکہ لوگوں کو دشواری نہ ہو بچے پڑھیں لکھیں اور علاج و معالجے کی سہولیات میسر ہونی چاہئیں

متعلقہ عنوان :