بالی ووڈ کی اداکارہ وپروڈیوسر انوشکا شرما کی27ویں سالگرہ

جمعہ 1 مئی 2015 14:42

بالی ووڈ کی اداکارہ وپروڈیوسر انوشکا شرما کی27ویں سالگرہ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء)بالی ووڈ کی اداکارہ وپروڈیوسر انوشکا شرما 27ویں کی ہو گئیں وہ یکم مئی1988ء کو بھارتی ریاست اْتر پردیش کے شہر ایودھیا میں پیدا ہونے والی انوشکا شرما نے اپنے شوبز کریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا تاہم بالی ووڈ فلم نگری میں ان کی آمد 2008میں ادیتہ چوپڑا کی فلم “رب نے بنادی جوڑی” سے ہوئی جس میں ان کے مدِ مقابل بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

رب نے بنادی جوڑی کے بعد انوشکا نے یش راج بینر کی ہی دوسری فلم بدمعاش کمپنی میں کام کیا اور یہ دونوں ہی فلمیں باکس آفس پر خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرپائیں تاہم ناقدین کی جانب سے انوشکا کی اداکاری کو اچھے لفظوں میں سراہا گیا۔ فلمی دنیا میں انوشکا کی پہلی کامیاب فلم بینڈ باجا بارات ثابت ہوئی جس میں ان کے مدِ مقابل نئے ہیرو رنویر سنگھ جلوہ گر ہوئے جس کے بعد انہوں نے پٹیالہ ہاؤس، لیڈیز ورسز رکی بہل، جب تک ہے جاں اور مترو کی بجلی کا منڈولہ جیسی مختلف موضوعات پر مبنی فلموں میں کام کیا اور کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔