اسرائیل کے نزدیک اوباما بدترین امریکی صدر

جمعہ 1 مئی 2015 15:05

اسرائیل کے نزدیک اوباما بدترین امریکی صدر

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء) اسرائیل کے نزدیک اوباما بدترین امریکی صدر ہیں جن کی پالیسیوں سے صرف امریکا ہی متاثر نہیں بلکہ اس کے اثرات سے دنیا کے دیگر خطے پر بھی اثرات رونما ہوتے ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق کرہ ارض کی واحد سپر پاور ہونے کی نسبت سے بہت سی اقوام حقیقتاً امریکا کے ساتھ ہیں کیونکہ انکی ضرورت کے وقت میں انہیں امریکی مدد ملتی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں تک تو سب ٹھیک ہے تاہم بعض ایسے لوگ بھی ہی جو امریکا کو دنیا کا پولیس مین سمجھتے ہیں جو اس دنیا کو محفوظ بنانے کے مشن پر کاربند ہے۔ اسرائیل اس وقت وہ ملک ہے جو صدر اوباما کی کھلم کھلا مخالفت کر رہا ہے۔ ایران کے ساتھ مجوزہ جوہری منصوبہ اس مخالفت کی سب سے بڑی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اوباما حماقت میں میری لسٹ میں سرفہرست ہیں جبکہ ایک سروے کے مطابق اسرائیلی شہریوں کی نگاہ میں وہ پچھلے 40 سال دوران بدترین امریکی صدر ہیں۔

متعلقہ عنوان :