فیصل آباد، رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی ایکسپورٹ کی مالیت میں 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

جمعہ 1 مئی 2015 16:03

فیصل آباد، رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء) رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی ایکسپورٹ کی مالیت میں 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، رپورٹ کے مطابق مالی سال 2014-15ء کے پہلے نو ماہ یعنی جولائی 2014ء تا مارچ 2015ء کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی ایکسپورٹ کی مالیت 1 ارب 55 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ 2013-14ء کے اس عرصہ کے دوران ایکسپورٹ کی مالیت 1 ارب 43 کروڑ ڈالر رہی تھی۔

(جاری ہے)

اس طرح ریڈی میڈ گارمنٹس کی ایکسپورٹ کی مالیت میں گزشتہ برس کی نسبت 9 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی طرح ریڈی میڈی میڈ گارمنٹس کی ایکسپورٹ میں بلحاظ مقدار بھی 7 فیصد اضافے کا رحجان دیکھا گیا۔

متعلقہ عنوان :