الطاف حسین نے بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے مدد کی درخواست کرکے کروڑوں پاکستانیوں کے جذبات مجروح کئے ‘ شہباز شریف

ایم کیو ایم کے عہدیداروں اور کارکنوں پر قومی ،آئینی اور اخلاقی طور پر فرض عائد ہوتا ہے وہ الطاف حسین کے بیان سے لاتعلقی کا اعلان کریں الطاف حسین کو فوری طور پر پوری قوم سے غیرمشروط معافی مانگنی چاہیے‘ وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو

جمعہ 1 مئی 2015 18:56

الطاف حسین نے بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے مدد کی درخواست کرکے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ الطاف حسین نے بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے مدد کی درخواست کرکے کروڑوں پاکستانیوں کے جذبات مجروح کئے ہیں جس پر انہیں فوری طور پر پوری قوم سے غیرمشروط معافی مانگنی چاہیے۔

(جاری ہے)

یہاں لاہور میں سندر کے مقام پر ورکرز ویلفیئر پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا کی طرف سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے حالیہ بیان کے بارے میں کئے جانے والے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ایک ایسے وقت میں جب حکومت پاکستان ملک میں دہشت گردی میں ملوث اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے خلاف جنگ لڑرہی ہے اور ہماری بہادر افواج اس جنگ میں لازوال قربانیاں دے رہی ہیں، یہ بیان قومی مقاصد سے غداری کے مترداف ہے۔

ایک دوسرے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے عہدیداروں اور کارکنوں پر قومی ،آئینی اور اخلاقی طور پر فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ الطاف حسین کے بیان سے لاتعلقی کا اعلان کریں۔