الطاف حسین کیخلاف 2 اہم مقدمات کی تفصیلات پولیس نے طلب کرلی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 1 مئی 2015 20:12

الطاف حسین کیخلاف 2 اہم مقدمات کی تفصیلات پولیس نے طلب کرلی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1مئی۔2015ء) متحدہ کے قائد الطاف حسین کیخلاف 2 اہم مقدمات کی تفصیلات طلب کرلی گئیں، اعلیٰ پولیس حکام عدالت سے 27 سال قید کی سزا کے فیصلوں کی کاپی بھی حاصل کرلی۔ ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے متنازع بیان کے بعد پولیس کے اعلیٰ حکام نے ان کیخلاف درج 2 اہم مقدمات کی تفصیلات طلب کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لانڈھی میں درج مقدمے میں الطاف حسین کو 27 سال قید کی سزا سنائی گئی جس کی کاپی بھی پولیس حکام نے حاصل کرلی ہے، جبکہ دوسرا مقدمہ بریگیڈ پولیس نے 14 اگست 1979ء کو درج کیا تھا جسے بعد میں فوجی عدالت بھیج دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے پریس کانفرنس کرکے متحدہ قومی موومنٹ اور الطاف حسین سمیت دیگر رہنماؤں کو ملک دشمن کارروائیوں اور را کے ذریعے دہشت گردی کرانے میں ملوث قرار دیا تھا، جس کے بعد رات گئے ایم کیو ایم کے قائد نے کارکنوں سے خطاب میں سخت زبان استعمال کرتے ہوئے سیکیورٹی اداروں پر بھی تنقید کی تھی۔