سعودی عرب میں ایک اور پاکستانی کا سر قلم

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 1 مئی 2015 20:12

سعودی عرب میں ایک اور پاکستانی کا سر قلم

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1مئی۔2015ء) سعودی عرب میں منشیات کی سمگلنگ پر ایک اور پاکستانی شہری شیریں خان کا سر قلم کر دیا گیا۔ وزارت داخلہ نے بتایا کہ شیریں خان سعودی عرب میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کے مجرم ثابت ہوئے تھے جس کے بعد صوبہ ریاض میں ان کی سزائے موت پر عمل درآمد کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

رواں سال اب تک 73 لوگوں کے سر قلم کیے گئے جبکہ پچھلے سال مجموعی طور پر 87 مجرموں کو سزائے موت دی گئی تھی۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم نے بتایا کہ حالیہ سالوں کے دوران سعودی عرب غیر قانونی منشیات کی بڑی مارکیٹ بنتی جا رہی ہے۔ سعودی عرب میں اسلامی قوانین کے تحت منشیات سمگلنگ، ریپ، قتل، مسلح ڈکیتی اور مرتد ہونے پر سزائے موت دی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :