پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کی فلاح و بہبود اورملک کی ترقی کیلئے بے شمار قیمتی قربانیاں دی ہیں، ڈاکٹر نصر اﷲ بلوچ

جمعہ 1 مئی 2015 20:23

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے ڈاکٹر نصر اﷲ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کی غریب عوام کی فلاح و بہبود اور ملک پاکستان کی ترقی کیلئے بے شمار قیمتی قربانیاں دی ہے پی پی غریب اور مظلوم عوام کی جماعت ہے جس نے اقتدار میں رہ کر اور اقتدار نہ ہوتے ہوئے بھی عوام کیلئے سوچا ہے پاکستان پیپلز پارٹی عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ شب سٹی بائے پاس (ٹاؤن شپ ) میں ٹپلیکس بیوٹی پارلر (فار جینٹس ) کے افتتاح کے موقع پر زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ٹپلیکس بیوٹی پارلر کے پروپرائیٹر آفتاب علی دایو ، محمد اسلم دایو، صلاح الدین قریشی ، محبوب علی دایو ، راجہ شاہد شیخ و دیگر موجود تھے ڈاکٹر نصر اﷲ بلوچ نے مزید کہا کہ شخصیت کے نکھار کیلئے لباس اور بال اہم کردار ادا کرتے ہیں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق بناؤ سنگھار میں تبدیلی آرہی ہے اور نوجوان نسل اپنے بناؤ سنگھار کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے لیس بیوٹی پارلرز کا رخ کر رہے ہیں نوجوان نسل کو بیوٹی کے حوالے سے خدمات پیش کرنے والے پارلر مالکان کی کاوشیں قابل ستائیش ہیں ۔

متعلقہ عنوان :