حکومت کا نفرت انگیز تقریر نشر کرنے پر ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی کیلئے پیمرا کو خط
فہد شبیر جمعہ 1 مئی 2015 20:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1مئی۔2015ء) وفاقی حکومت کی جانب سے پیمرا کو خط ارسال کیا گیا ہے جس میں گزشتہ روز بعض ٹی وی چینلز پر تقریر نشر کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق وزارت اطلاعات کی جانب سے قائم مقام چیرمین پیمرا کے نام خط بھیجے گئے خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گزشتہ روز بعض چیلنجز کی جانب سے نفرت انگیز تقریر نشر کرنے پر حکومت کو شدید تشویش ہے، ٹی وی چینلز پر تقریر سے لوگوں کو نفرت انگیزی پر اکسایا گیا، تقریرعوام میں نفرت پھیلانے کے زمرے میں آتی ہے لہٰذا پیمرا نا اتفاقی پھیلانے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کرے اور ان چینلز کے خلاف پیمرا ایکٹ کی دفعہ 27 کے تحت کارروائی کی جائے۔
خط میں میں مزید کہا گیا ہے وفاقی حکومت میڈیا کی آزادی کے عزم پر قائم ہے اور حکومت معاشرے میں نفرت پھیلانے والے عناصر کی بھی شدید مذمت کرتی ہے جب کہ حکومت نفرت پھیلانے والے عناصر کی حوصلہ شکنی چاہتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.