کھلنا ٹیسٹ:بارش کے باعث میچ روک دیا گیا،بنگلہ دیش کے 1وکٹ پر 315رنز

ہفتہ 2 مئی 2015 10:52

کھلنا ٹیسٹ:بارش کے باعث میچ روک دیا گیا،بنگلہ دیش کے 1وکٹ پر 315رنز

کھلنا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2 مئی۔2015ء) کھلنا ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان اوربنگلہ دیش کے مابین میچ بارش کے باعث روک دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شیخ ابونصیر سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش نے آخری روز بغیر وکٹ کھوئے 273رنز پر اپنی اننگز کا آغا ز کیا اور تمیم اقبال اور امرالقیس نے سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا۔ اس دوران دونوں بلے بازوں نے انفراد ی طور پر 150رنز مکمل کیے۔

(جاری ہے)

313کے مجموعی سکور پر پاکستانی باؤلرز کی محنت رنگ لائی اور امر القیس ذوالفقار بابر کی گیند پر جارحانہ شاٹ کھیلنے کی کوشش میں اظہر علی کی جگہ فیلڈنگ کرنے کے لیے آئے ہوئے بابر اعظم کو کیچ پکڑا کر میدان بدر ہوگئے۔ بنگلہ دیش کا مجموعی سکور 315رنز ہوا تو اچانک بارش شروع ہونے کے باعث امپائرز نے میچ روک دیا اور بارش نہ رکنے کے بعد امپائرز نے کھانے کا وقفہ بھی جلدی کرنے کا اعلان کر دیا۔اوپنر تمیم اقبال 159اور مومن الحق 1رن کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کے واحدکامیاب باؤلر ذوالفقار بابر ہیں۔

متعلقہ عنوان :