انڈین پریمیر لیگ ، ممبئی انڈینز نے راجستھان رائلز کو 8رنز سے پچھاڑ دیا

ہفتہ 2 مئی 2015 12:42

انڈین پریمیر لیگ ، ممبئی انڈینز نے راجستھان رائلز کو 8رنز سے پچھاڑ دیا

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2 مئی۔2015ء) دہلی ڈیئر ڈیولز نے کنگزالیون پنجاب کو 9وکٹوں سے مات دی،کولٹرنائل مرد میدان رہے ۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے 32ویں میچ میں ممبئی انڈینز نے راجستھان رائلز کو 8رنز سے شکست دے دی ۔ ممبئی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 187رنز بنائے ،مرد میدان امباتی رائیڈو نے 53رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

جواب میں راجستھان کی ٹیم 7وکٹوں پر 179رنز بناسکی ،سنجو سمپسن کی 76رنز کی شاندار اننگز رائیگاں گئی ۔ اس سے قبل ایونٹ کے 31ویں میچ میں دہلی ڈیئر ڈیولز نے کنگزالیون پنجاب کو 9وکٹوں سے مات دی ۔ پنجاب نے پہلے کھیلتے ہوئے 8وکٹوں پر 118رنز بنائے ۔جواب میں دہلی نے ہدف ایک وکٹ پر14ویںاوورمیں حاصل کرلیا۔اگروال اور آئر نے نصف سنچریاں بنائیں ،4وکٹیں حاصل کرنیوالے کولٹرنائل مین آف دی میچ قرار پائے ۔

متعلقہ عنوان :