لاوارث بچے کے سینکڑوں وارث

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 2 مئی 2015 12:46

لاوارث بچے کے سینکڑوں وارث

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مئی2015ء)لاوارث بچہ جسے صرف ”لٹل بے بی بوائے“ کا نام دیا گیا ہے کمبل میں لپٹے فٹ پاتھ سے مردہ حالت میں ملا تھا۔ اسے دو سال پہلے ایڈنبرا کے علاقے سیفیلڈ میں ایک شخص نے فٹ پاتھ پر پڑے پایا تھا۔ اتنے عرصے تک پولیس اس کے وارثوں کا کھوج لگاتی رہی مگر ناکام ہو گئی ، آخر کار اس بچے کو دفنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

کمیونٹی کے بڑوں نےعلاقے میں رہنے والے تمام لوگوں اپیل کی کہ وہ آکر اس بچے کی آخری رسومات میں شریک ہوں۔ اس اپیل کے جواب میں 6 ہفتوں کے بچے کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے 250 سے زیادہ افراد پہنچ گئے۔سوگواران اپنے ساتھ پھول اور چھوٹے کھلونے لے کر آئے تھے جو وہاں موجود بچے کے سفید تابوت کے پاس رکھے گئے، قبرستان میں ایک بینڈ نے غمزدہ دھنیں بھی بجائیں۔ اس موقع پر کمیونٹی کے لوگوں نے تقریریں کر کے بچے کو خراج تحسین پیش کیا۔